کراچی (مانند نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی  خودکش حملے کے بعد ایک بار پھر کھول دی گئی۔جامعہ کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئیں تاہم سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، انتظامیہ نے مسکن گیٹ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا جبکہ سلور جوبلی گیٹ سے طلبا کو پیدل اندر جانے کی اجازت دی گئی۔انتظامیہ نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کے لیے سٹو ڈنٹ کارڈ ہونا لا زمی قرار دیا ہے۔گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کرنے والی سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا تھا۔ سی ٹی ڈی سندھ کی ٹیم نے مشتبہ شخص کو موبائل فون لنک سے گرفتار کیا جس کے بعد گرفتار مشتبہ شخص کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل جامعہ کراچی میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں چینی باشندوں سمیت پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ چار زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے  ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے