اسلام آباد (مانند نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی میں تنزلی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان عمران حکومت کے آخری سال پریس فریڈم انڈیکس میں 12 پوائنٹس گر گیا جبکہ پورے دور حکومت میں 18 پوائنٹس گرا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کی درجہ بندی میں تنزلی پر نہ صرف عمران خان کو ”آزادی صحافت کے شکاری“ کا شرمناک خطاب ملا بلکہ ہماری جمہوریت بھی بدنام ہوئی۔ شہباز شریف نے عزم کیا کہ ہم آزادی اظہار رائے اور صحافت کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کی حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ اس برس 157ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔اس کے ساتھ، بھارت 8 درجے تنزلی کے ساتھ 150 جب کہ سری لنکا 146، بنگلہ دیش 162 اور میانمار 176 کی درجہ بندی پر ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے