کراچی (مانند نیوز ڈیسک) مرکزی بینک کا سربراہ تبدیل، مرتضیٰ سید کو قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا گیا ہے اور آج  جمعرات سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔تفصیلات کے مطابق رضا باقر نے 3 سالہ مدت پوری کر کے عہدہ چھوڑ دیا، حکومت نے مزید توسیع نہ دی، ان کی جگہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید جو کہ ا?ئی ایم ایف کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں اور نامور ماہر معاشیات ہیں اب گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے، قانون کے مطابق نئی تعیناتی تک سینئر ترین ڈپٹی گورنر عہدہ سنبھالیں گے۔انہوں نے لکھا کہ مرتضیٰ سید کا ا?ئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے، وہ ایک معروف ماہر معاشیات ہیں جو گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، ان کی 3 سالہ مدت اختتام کو پہنچ گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے