نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان اور اداروں میں کوئی ناراضگی نہیں، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے نہیں دے گی، حکمران مسجد نبوی واقعہ کو غلط رنگ دے رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے اور اس وقت کی اپوزیشن کو آرمی چیف کے ذریعے کوئی مشروط مذاکرات کی دعوت نہیں دی گئی تھی، آرمی چیف اور فوج کے ساتھ جو تعلقات پہلے تھے اب بھی ویسے ہی ہیں مگر حالات تبدیل ہوچکے ہیں، تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دے گی، خیبرپختونخوا اسمبلی کو توڑنے کا بھی کوئی آپشن زیر غور نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی تجویز ان کے ذریعے اپوزیشن کو دی گئی تھی، اپوزیشن کو اقتدار میں لانے کے لیے امریکہ سمیت دیگر ممالک نے اپنا کام دکھایا ہے، امریکی مداخلتی دھمکی آمیز خط ایک حقیقت ہے، کبھی خاموش نہیں رہے، امپورٹڈ حکمران اور مسجد نبوی  کے باہر واقعہ کو مسترد کرتے ہیں، حکمران غلط رنگ دیکر جھوٹے مقدمات قائم کر رہے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے