لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مری میں کارروائی کرتے ہوئے 2فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے  کارروائی مری میں کی گئی جس کے نتیجے میں 2فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند کرکے ناقص کھانوں پر 4ہوٹلوں کو لاکھوں کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مری ایکسپریس وے پرفاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد اشیا کے استعمال پر بند کیا گیا جبکہ نامکمل لیبلنگ اور ناقص اجزا کے استعمال پر معروف بیکری کی پروڈکشن بھی بند کر دی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 4فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے ۔حکام نے بتایا کہ کافی پوائنٹ کو ایک لاکھ 50ہزار، چائے پوائنٹ کو 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ حکام نے کہا کہ معمولی نقائص پر 3فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے