نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ میں مردان روڈ پر کار سوار ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خاتون جاں بحق ہو گئی۔نوشہرہ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرس تھی۔واردات انجام دینے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ نوشہرہ پولیس نے کہا کہ قتل کے اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔