کولمبو (مانند نیوز ڈیسک) سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکسا نے ایک بارپھر ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں صدرکی تباہ کن معاشی پالیسیوں کیخلاف مظاہروں میں شدت آنے اورصدرسے استعفی دینے کے مطالبات پرصدرراجا پکسا نے ایک بارپھرایمرجنس نافذ کردی۔حکومت مخالف مظاہروں کو طاقت کے زورپردبانے کے لئے سیکورٹی فورسز کو غیرمعمولی اختیارات دئیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم اس سے قبل لگائی گئی ایمرجنسی میں صدر کو فوج تعینات کرنے، شہریوں کو بغیر وجہ بتائے گرفتارکرنے اوراحتجاج کو ختم کرنے کے اختیارات دئیے گئے تھے۔گزشتہ روز دارالحکومت کولمبو میں طلبا نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اورپارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس اورواٹرکینن کا استعمال کیا۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے دوران 5 ہفتوں میں دوسری مرتبہ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے