راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ہے اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے گا، کل پکڑنا ہے توآج پکڑ لیں ہم تیار ہیں۔ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ پر آج بھی منشیات فروشی کا کیس تھا۔ ملک تشویش ناک حالت میں جانے دیا جا رہا ہے اور میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہئے۔ عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے گا۔ یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ گھروں سے پکڑیں گے پھر اگر کل پکڑنا ہے تو آج پکڑیں ہم تیار ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2 ووٹوں کا فرق ہے اور یہ 2 ووٹ چودھری سالک اور بشیر چیمہ کے ہیں۔ رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہنگامہ آرائی ہو گی اور رانا ثنا اللہ معاملات خراب کرے گا۔ ہمارے اراکین کو جلد عدالتوں میں پیش کریں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ہمیں کہہ رہے ہیں گھروں سے نکال کے ماریں گے تو ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے