بیونس آئرس (مانند نیوز ڈیسک) ارجنٹینا کے مرکزی بینک نے تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی اور اثاثوں سے متعلق تمام لین دین روکنے کا حکم جاری کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق ارجنٹینا کے سینٹرل بینک نے کرپٹو کرنسی پر لین دین کو روکنے کا اعلان اس وقت کیا کہ جب کچھ دن قبل ہی ارجنٹینا کے بینکوں نے دنیا بھر میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم پر ان کی خرید و فروخت کا آپشن شامل کیا تھا۔بینکو سینٹرل ریپبلک آف ارجنٹینا (بی سی آر اے)کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے اپنے کلائنٹس کو ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق آپریشنز کی اجازت نہیں دے سکتے جبکہ بینک بھی صارفین کو کرپٹو کرنسی میں لین دین کی خدمات فراہم نہیں کرسکتے کیو نکہ  انہیں مرکزی بینک کی جانب سے ریگولیٹ نہیں کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی کی لین دین پر پابندی کا اطلاق ان تمام اثاثوں پر بھی ہو گا جن کے ریٹرنز کا تعین کرپٹو کرنسیوں میں ہونے والے تغیرات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے