اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا گدھے سے متعلق مثال دینا سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں مختلف امورپرکھل کربات کی۔ عمران خان کا گفتگو کے دوران گدھے سے متعلق مثال دینے والا کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔عمران خان نے کہا کہ مجھے برطانیہ میں ویلکم کیا گیا لیکن میں نے اسے کبھی اپنا گھر نہیں سمجھا کیونکہ میں پاکستانی تھا اورکچھ بھی کرنے سے انگریز نہیں بن سکتا تھا جیسے گدھے کے اوپرلکیریں ڈالنے سے گدھا زیبرا نہیں بن جاتا گدھا، گدھا ہی رہتا ہے۔عمران خان کی گدھے سے متعلق ویڈیو کو اب تک 3لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا میں بھی عمران خان کی وائرل کلپ کی کوریج کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے