نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا سے خبردار کردیا ہے۔بل گیٹس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا پر لکھی گئی کتاب سے متعلق آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کتاب زندگی بچانے کے لیے پر عزم دنیا کو متاثر کرنے والے ڈاکٹر پال فارمر کی یاد میں ہے جسے طبی خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم کیا جائے گا۔بل گیٹس کی یہ نئی کتاب عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا اور اس سے بچاؤ سے متعلق لکھی گئی ہے۔اس سے قبل بل گیٹس نے اپنے ایک بیان میں متنبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے، دنیا نے ابھی تک اس وبا کا بدترین مرحلہ نہیں دیکھا ہے، کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل زیادہ خطرناک اور 5فیصد زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے۔بل گیٹس نے امید ظاہر کی تھی کہ اگر ابھی سے سرمایہ کاری کی جائے تو طبی ٹیکنالوجی میں پیشرفت دنیا کو اس سے لڑنے کے لیے مزید مدد دے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے