کوہاٹ (مانند نیوز) درہ آدم خیل ہائی وے پر زوڑ کلے کے قریب تین گاڑیوں کے مابین تصادم میں مفتی سردار علی حقانی عرف توجوو ملا جاں بحق ہوگئے انکے گن مین اور بھائی شدید زخمی ہوگئے اس تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا جن کو ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ساتھ قریبی ہسپتال شفٹ کیا گیا جہاں سے کچھ مریضوں کو مزید علاج کے لئے پشاور ریفر کر دیاگیا، میڈیا کو بتایا گیاہے کہ مفتی صاحب کوہاٹ سے پشاور جارہے تھے کہ درہ آدم خیل میں حادثہ کے شکار ہوگئے ان۔کے جسم کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔