پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نظام پور کے حدود میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔02 اشتہاری،01 منشیات فروش اور 10 مشتبیہ افراد گرفتار۔03 کلوگرام چرس اور اسلحہ برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر پائیدار امن اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکاسلسلہ جاری ہے۔مراد خان ایس ایچ او نظام پور  نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ نظامپور کے حدود میں سرچ آپریشن کیا۔لیڈیز پولیس کی موجودگی میں جرائم پیشہ افراد کے گھروں کی  تلاشی اور مشکوک افراد کی چھان بین کی گئی۔دوران سرچ علاقے سے باہر جانے والے راستوں پر ناکہ بندیاں لگا کر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی تھی۔دوران سرچ آپریشن 02 اشتہاری،01 منشیات فروش اور  10 مشتبیہ افراد کو حراست میں لیکر 03 کلوگرام چرس اور 02 عدد پستول برآمد کر لئے گئے۔جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے