واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ جھوٹ اورپراپیگنڈے کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے نہیں آنے دیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں، جھوٹ، پراپیگنڈے اورڈس انفارمیشن کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے آنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے 6 مئی کو پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹوزرداری سے فون پربات کی اوردونوں ممالک کے 75 سالہ تعلقات مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں استحکام اوردہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات پربھی بات چیت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے