اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ 2022-23 میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن)کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو ہدایات جاری کیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے چار سال میں کٹوتیوں نے اعلیٰ تعلیم پر منفی اثر ڈالا ہے، اس عمل کو ریورس کیا جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے