اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ملک شہادت اعوان نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر ملک شہادت اعوان سے ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت داکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پرچند روز قبل سینیٹر ملک شہادت اعوان کی بطور وزیر مملکت تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
PRESIDENT DR. ARIF ALVI ADMINISTERING THE OATH OF OFFICE TO SENATOR SHAHADAT AWAN AS THE MINISTER OF STATE, AT AIWAN-E-SADR, ISLAMABAD, ON 30 MAY 2022.