ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک )  فی ایکڑ پیدوار بڑھانے کے لیے کاشت کاروں کو نئے  اور جدید سائنسی طریقوں سے روشناس کرایا جا ئیگا جس کے لیے یونیورسٹی اف ملا کنڈ میں ڈیجیٹل حجرہ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر ڈین اف فیکلٹی ڈاکٹر عطا الر حمن عامر حیات بھنڈارہ،فواد ریاض باجوہ  رفیع اللہ کاکی جنرل منیجر نیشنل پری لانس ٹریننگ پروگرام یونیورسٹی اف ملا کنڈ ڈیجیٹل حجرہ  فضل  سبحان منیجر بزنس ا نکیوبیشن سنٹرملاکنڈ یونیورسٹی کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی اف ملا کنڈ اور پاک فوج کے ذیلی ادارے ویننگ ہارٹ اینڈ مرڈ کے تعاون سے نیشنل پری لانس ٹریننگ پروگرام کے تحت مقامی کاشت کاروں  میں سائنسی طریقہ کار کے مطابق ڈیجیٹلائزشن کے ذریعے فی ایکٹر کاشت کی پیدوار بڑھانے کے لے کاشت کاروں کو نئے جدید طریقوں سے روشناس کراناہے تاکہ کاشت کار بروقت اپنے فصلوں پر موسم کے مطابق جدید سائنسی طریقوں سے ادویات کا سپر ے، ابپاشی، اور موسمیاتی تبدیلوں کے مطابق پانی کی کمی کو پورا کرنے اور بروقت موسم کے حال سے باخبر رہنا ہے انھوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے ترقی یا فتہ شہروں کے برابرملا کنڈڈویژن کے دیہی اور پسماندہ علا قوں کے ایگریکلچر کو بھی اگے لانا ہے تا کہ کاشت کاروں کے ذریعے ملک میں فی ایکٹر پیدوار میں اضافہ ہو سکے جس کے لیے ڈیجیٹل حجرہ کے ماہرین  یونیورسٹی اف ملا کنڈ میں قائم سنٹر سے کاشت کاروں کو جدید سائنسی طریقوں سے روشناس کرانے کے لیے ہر وقت اپنے خدمات پیش کر ینگے جس میں جدید ڈیجیٹل الات کا استعمال بھی شامل ہے ابتدائی طور پر یونیورسٹی اف ملا کنڈ سے ملحقہ یونین کونسل چکدرہ کے پانچ گاوں راموڑہ،علی مست، گل مقام،دربار، سہ صدہ کے زرعی زمینوں میں ویدرسٹیشن، کا قیام،زمینوں پر ادویات سپرے کرانے کے لیے جدیدایگریکلچر ڈرون مشین اور موسمیاتی تبدیلی کیوجہ سے پانی کی کمی کے پیشگی اطلاع کے لیے الات کی تنصیب شامل ہے ڈیجیٹل حجرہ کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ انہی کے بدولت نئے سائنسی اور ڈیجیٹلائزشن سے مقامی سطح پر ہر قسم کاشت کی فی ایکڑ پیدوار میں جلد اضافہ ممکن ہوجائیگا  اور مستقبل قریب میں ڈیجیٹل حجرہ پروگرام کو سوات یونیورسٹی،بونیر یونیورسٹی، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل اور عبد الولی خان یونیورسٹی تمر گرہ تک پھیلا یا جائیگا ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے