ثمرباغ (مانند نیوز ڈیسک) اے سی ثمرباغ اان ایکشن ، غیر قانونی کرش پلانٹ سیل ، مالک گرفتار امتحانی حالوں کے انسفکشن کیساتھ ساتھ بک سیلر سے سینکڑوں پاکٹ گائڈ ضبط جندول ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ حمزا عباس نے ثمرباغ اور کامبٹ کے میٹرک امتحانی ہالوں کا دورہ کیا نقل کو روکھنے کے لئے کامبٹ ، ثمرباغ ، صدبرکلی ،معیار اور منڈہ کے بازاروں میں بک سیلر سے سینکڑوں غیر قانونی پاکٹ گائڈ ضبط کئے جبکہ دوکانداروں کو جرمانہ کیا ایک اور کاروائ میں تحصیل ثمرباغ میں غیر قانونی طور پر قائم شدہ کرش پلانٹ کو سیل اور مالک کو گرفتارکیا گیا میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران اے سی حمزہ عباس نے کہا کہ روزانہ کے بنیادوں پر جندول بھر کے بازاروں میں کاروائیاں جاری رہیگی ٹریفک کی روانگی میں خلل ڈالنے والے تجاوزات کا بھی بہت جلد خاتمہ کیاجائیگا