راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف جھونکا جارہا ہے۔زرداری ایک ٹی وی انٹرویو میں خود تسلیم کر چکا ہے کہ جو بائیڈن اس کا ذاتی دوست ہے اور مراسلے کے بارے میں جو بائیڈن نے مجھے (زرداری)کو کچھ نہیں بتایا۔ نوازشریف و شہباز شریف عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیں جس سے بے روزگاری بڑھے گی۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ چوری وڈاکے عام ہوں گے، خودکشیاں ہوں گی، اس سے ملک میں امن وامان اور سیاسی خلفشار، خانہ جنگی کے حالات پیدا ہوں گے۔عمران خان 30فیصد کم نرخ پر روس سے گیس، گندم اور پٹرول لے رہے تھے جو آج 30فیصد رعایت پر سے بھارت لے رہا ہے لیکن سامراجی طاقتوں کے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کرکے روس کے ساتھ اس منصوبے کو ناکام بنادیا اور اپنے سامراجی آلہ کار ایجنٹوں کو اقتدار میں لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25مئی کو اسلام آباد کے جلوس پر ہونے والے پولیس کے تشدد کا سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت خطرناک بات ہے کہ اجرتی قاتل رانا ثناء اللہ ملک میں صوبوں اور مرکز کو لڑانا چاہتا ہے اور صوبائی وزراء اعلیٰ کو مرکزی دارالحکومت اسلام آباد میں داخلے سے روکا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ہی ان قوتوں کو بے نقاب کر سکتی ہے جنہوں نے ملک کو اس انتشار، خلشار اور معاشی بحران میں ڈالا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے پیچھے کون ہے؟کیا مقاصد ہیں؟اور بھارت سے تجارت کس کے کہنے پر کشمیریوں کے خود سے غداری کر کے شروع کی جارہی ہے۔ چین اور ایران سے تعلقات کون خراب کررہا ہے؟پاکستان کو دوسرا یوکرین بنانے کی سازش ہو رہی ہے؟ پاکستان ایک اسلامک نیوکلیئر پاور ہے اس کی معیشت کو اس لئے تباہ کیا جارہا ہے کہ ہمارے نیو کلیئر پاور پر آنیو الے دنوں میں دباؤ بڑھایا جائے جس کے پیچھے اسرائیلی اور ہندوستانی لابی نے اپنا کام شروع کردیا اور سامراجی طاقتوں کی انہیں سپورٹ حاصل ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے کہ جتنے شہروں میں میرے خلاف مقدمات دائر کئے گئے ہیں ان تمام کیسز کو یکجا کردیا جائے کیونکہ حکومت دراصل لندن سے چلائی جارہی ہے اور اسلام آباد میں صرف میڈیا پروگرام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008میں سپریم کورٹ اوورسیز پاکستانیوں کو واضح طور پر ووٹنگ کا حق دے چکی ہے اس لئے موجودہ حکومت کی اوورسیز ووٹنگ پر قانون سازی بے معنی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے