پاراچنار (ماند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر پر وکلاء کی جانب سے حملے کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں ڈپٹی کمشنر واصل خان، اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز سمیت تمام لائنز ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کیاحتجاج ریلی ڈی سی آفس سے نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر پر وکلاء کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان اور اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہر حالت میں قائم رکھیں گے اور قانون سب کیلئے ایک ہے چند وکلاء نے ڈپٹی کمشنر پشاور دفتر پر حملہ کرکے کھلم کھلا قانون اپنے ہاتھ میں لیا ہے اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی سب سے مقدم ہے اور اس کا احترام ہم سب پر فرض ہے انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ملوث وکلاء کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے