پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ جلوزئی پولیس نے 14 سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیامسمی (س)بعمر 14 سال ساکن شانگلہ حال صالح خانہ نے اپنے چچا کے ہمراہ پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ محنت مزدوری کیلئے صالح خانہ میں مقیم ہے۔چند روز قبل جمشید نے مجھے کام کے بہانے جمیل مارکیٹ کوٹلی کلاں بُلایا۔وہاں پر میرے ساتھ زبردستی بد فعلی کی اور ویڈیو بنائی اور خاموش رہنے کی دھکمی دی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے 14 سالہ لڑکے کیساتھ بد فعلی اور نازیبا ویڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے DSP پبی اسماعیل شاہ کی سربراہی میں نیک زمان خان ایس ایچ او جلوزئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔مسلسل کوششوں سے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم جمشید انور ولد محمد انور ساکن صالح خانہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے