بدین (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کو بدین میں سپرد خاک کردیا گیا۔ڈاکٹر سکندر میندھرو کی نماز جنازہ انڈس ہسپتال بدین کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزراء قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ڈاکٹر سکندر میندھرو کی تدفین آبائی قبرستان متارو میندھرو میں کردی گئی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو طویل علالت کے باعث امریکا کے ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے، وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے