اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان  نے  افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان افغانستان بھیج دیا ۔آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔ پاکستان نے افغان حکومت اورعوام کو مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ افغانستان میں گزشتہ روز ہولناک زلزلے میں اموات پندرہ سو سے بڑھ گئیں۔ دو ہزار سے زائد زخمی بھی ہوئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔طالبان حکومت نے عالمی امداد کی اپیل کر دی۔ پاکستان کے بعد امریکا نے بھی زلزلہ متاثرین کے لیے امداد بھیجنے کا اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے