اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اپنی ہیئت تبدیل کر کے وار کررہا ہے۔ پاکستان نے اس کے پھیلا ؤکا محنت سے مقابلہ کیا جو جاری رکھنا چاہیے۔ان خیالات کااظہار صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا  کہ اگر ہم معاشی طور پر مضبوط ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں اضافی حکومتی اخراجات بچانے کے لیے صحت مند رہنا اور بیماریوں سے بچنا چاہیے۔اچھی کاوش، مختصر قطار ہم سے آگے چند ہی لوگ تھے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی کے ساتھ گزشتہ روز کوروناوائرس کی بوسٹر ڈوز لگوانے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے