راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشیداحمد نے جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ہے، چین نے امداد فوج کے کہنے پردی،شہبازشریف کے کہنے پر100 روپے نہیں ملتے، غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے۔ا یک بیان میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے،غریب کے خلاف 15 روز سے گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف اب بھی فیصلہ نہیں کررہا، اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی، سپر ٹیکس صنعتوں کو اور10 سے 40 ہزار دکانوں پرفکسڈ ٹیکس ظلم ہے۔ سیاسی لوٹوں کو ادائیگی ڈالروں میں ہوئی۔ہرکوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتی۔کفن اورقبر کا ریٹ دگنا ہوگیا، غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے