پبی (مانند نیوز ڈیسک) ضلع نوشہرہ کی چھ یونین کونسلوں (شیدو,جہانگیرہ,پبی اکوڑہ خٹک, نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ) میں ہیضہ(Acute Watery Diohrrea)بیماری کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں,ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ہیضہ بیماری کی روک تھام دن رات کام کررہے ہیں۔ ضلع بھر کے تمام بڑے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز بنائے گئے ہیں جبکہ جملہ بنیادی مراکز صحت میں ORS کی موجودگی کیساتھ خصوصی کٹس بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بلاضرورت ان علاقوں کو جانے سے گریز کریں اور گھروں میں رہ کر تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں بچوں کو گندگی اور علاظت کی جگہوں پرکھیل کود سے دور رکھیں پینے کیلئے صاف پانی کا استعمال کریں کوشش کریں گھر کا پانی پینے سے پہلے ابال کر پئیں واٹر ٹینکس سے حاصل ہونے والی پانی کو استعمال سے پہلے ابال کر پئیں گھر میں ORSکی مناسب مقدار کی موجودگی کو یقینی بنائیں علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مریض کو قریبی ہسپتال یا مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر09239220098یا 09239220099پر فوری رابطہ کریں