چکدرہ ( نمائندہ مانند) ملاکنڈ یو نیورسٹی اور گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔گزشتہ روز یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے کمیٹی روم میں ایک تقریب منعقد ہوا۔مفا ہمتی یاداشت پر دستخط رجسٹرار ملاکنڈ یو نیورسٹی حیات اللہ خان اور رجسٹرارگومل یونیورسٹی ڈی آئی خان پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے کئے۔اس مفاہمتی یاداشت کے تحت ملاکنڈ یو نیورسٹی اور گومل یو نیورسٹی اپنے مشتر کہ تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ اور فیکلٹی کے تبادلے، تحقیق و ترقی، سمپوزیا، کانفرنسز اور مختصر کورسز کے انعقاد کے اور دیگر ورک شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز،ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرگومل یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی،ڈین، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزپر وفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور مینیجر ریسرچ آپریشنزاورک ملاکنڈ یو نیورسٹی مقصور مظہر بھی موجود تھے۔