راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راناثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دے رہے ہیں۔کراچی،سکھر،حیدرآباد کی قیادت پی پی پی کبھی ایم کیو ایم کو نہیں دے گی۔ الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعدپی ٹی آئی کی5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہیں کرنی چاہیے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کنے کہا کہ روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہیں منگوایا جارہا،حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں،عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے،جس حکومتی اتحادی نے الیکشن لڑنا ہے اسے حکومت کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ حکومت کہیں نظر نہیں آرہی،اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ خودبخود سڑکوں پر ہوں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کا 63۔Aکا محفوظ فیصلہ اہم ہوگا،50 روپے پٹرول پر لیوی بھی عنقریب لگے گی،اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا،اوورسیز کے ووٹوں کے لیے سپریم کورٹ جاؤں گا،2 تاریخ کو لال حویلی سے پریڈ گراؤنڈ جاؤں گا۔فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے