ٹل (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو آصف بہادر کے مطابق تھانہ ٹل پولیس نے بھاری مقدارمیں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ٹل پولیس نے مین روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ٹرک نمبرE8324 کے خفیہ خانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیا۔برآمداسلحہ میں 29عددریپیٹراور58عددمیگزین شامل ہیں۔کاروائی میں بین الاضلاعی اسلحہ سمگلر کوٹرک سمیت گرفتارکرلیاگیاہے۔بین الاضلاعی سمگلرمحمدعمران ولدرائیس خان کا تعلق ضلع کرم صدہ سے ہے۔اسلحہ ضلع کرم سے سے براستہ  ہنگوپشاور سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔اسلحہ سمیت گرفتار سمگلر کے خلاف تھانہ ٹل میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔خفیہ اطلاع پر کی گئی کاروائی میں ڈی ایس پی ٹل عابدخان،ایس ایچ اوٹل مجاہدحسین اورپولیس نفری نے حصہ لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے