جمرود (نمائندہ مانند) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاٹا قومی جرگہ کے چیئرمین ملک بسم اللہ خان آفریدی،ایڈووکیٹ قبیس شینواری، ملک نقاب شاہ،ملک داوٗد،ملک فضل الرحمن سمیت دیگر عمائدین نے کہا ہے کہ ہم شروع دن سے فاٹا بالجبر انضمام کے خلاف ہے اور اسکی مخالفت کرینگے جبکہ اس تحریک سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتے کیونکہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری ہے اور قبائیلی عوام کیساتھ جتنے وعدے کئے گئے تھے ان میں ایک بھی پورا نہیں کیا گیا ہے بلکہ وہ تمام وعدے ہوا کے بلبلے ثابت ہوئے جس کی زندہ مثال اور ثبوت نرسنگ آسامیوں پر سوات سمیت دیگر اضلاع کے لوگوں کا بھرتی ہونا ہے جبکہ مزکورہ بھرتیاں قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں کے لئے ہیں۔ وعدوں کے مطابق قبائیلی نوجوانوں کو باعزت روزگار بھی دینا تھا لیکن روزگار دینا تو درکنار الٹا قبائیلی اضلاع کے نوکریوں پر سوات اور دیگر اضلاع کے افراد کو بھرتی کئے جارہے ہیں جو سراسر ظلم ہے۔ قبائیلی اضلاع میں نرسنگ کے 481 اسامیوں پر صرف 40 قبائیلی نوجوانوں کو لیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ سیٹوں پر سوات کے افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جسکی ہم نہ صرف پرزور مذمت کرتے ہیں بلکہ ان بھرتیوں کو یکسر مسترد بھی کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عید قربان کے بعد فاٹا قومی جرگہ کا گرینڈ اجلاس بلایا جارہا ہے جس میں ان بھرتیوں کے خلاف، واپڈا سمیت صحت کارڈ سے قبائیلیوں کو نکالنے کے خلاف مشاورت بھی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے