کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ریجنل انفارمیشن آفس کوہاٹ کے نائب قاصد محمد اشرف 34 سالہ سروس کے بعد 30 جون کوریٹائرڈ ہوگئے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمدسرورمحمود خٹک،سٹیشن منیجر پختونخوا ریڈیو ارشاد آفریدی، سابق ڈپٹی ڈائریکٹرغازی الرحمن قلندر،ٹرانسمیشن انجینئرساجد محموداورانصار سعید کے علاوہ ریجنل انفارمیشن آفس کوہاٹ و پختونخوا ریڈیو کوہاٹ کے جملہ سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد اشرف کی خدمات کو انتہائی سراہا گیا اورانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سرورمحمود خٹک اور سٹیشن پختونخوا ریڈیو ارشاد آفریدی نے ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں انفرادی شیلڈز جبکہ جملہ سٹاف کی جانب سے ہار پہنا ئے گئے اورسوینیئر اورگلدستہ بھی پیش کیاگیا۔ محمد اشرف نائب قاصد نے مثالی عزت افزائی کرنے پر محکمہ کے افسران اورتمام عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تاریخی لمحات کو کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے۔ انہوں نے آئندہ بھی اپنی خدمات دینے کی پیشکش کی۔بعدازاں محمد اشرف کو سرکاری پروٹوکول میں افسران اوردیگرعملے نے  اپنے آبائی گھرگنڈیالی تک پہنچایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے