اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں سابق وزیراعظم نے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے متعلق بات کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت خود کو 11سوارب روپے کا این آر او دے رہی ہے اور عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روس سے سستا تیل نہیں خریدا اور پیٹرول کی قیمت میں 99 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے کا اضافہ کیا گیا۔اس موقع پر عمران خان نے عوام سے اپیل ہے کہ عوام مہنگائی کے خلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے