پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاور اور کوہاٹ اضلاع کے ضم تحصیلوں حسن خیل اور درہ آدم خیل میں ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع کی زیر نگرانی کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس کے ٹریننگ کیمپس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔مذکورہ اضلاع کے ضم تحصیلوں میں یہ کیمپس مختلف گراؤنڈز پرایک ماہ تک جاری رہیں گے۔ٹریننگ کیمپس کے اختتام پربہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں بعدازاں صوبائی اورقومی سطح کے کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع دیئے جائیں گے۔ انچارج سپورٹس آفیسر ساجدآفریدی نے مذکورہ گیمز  کے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس اور یونیفارم تقسیم کئے۔سپورٹس آفیسر نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے آپ کو بہترین کھلاڑی ثابت کرکے کھیل کی دنیا میں اپنا مقام بنائیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ سپورٹس ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے