لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری سے استثنی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے 20 جون کو رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کو حاضری سے استثنی کی اجازت دے دی تھی، جس تحریری فیصلہ ہفتہ کوجاری کیا گیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز کیس میں شہبازشریف2021 سے باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہوتے رہے، لیکن اب وہ وزیراعظم بن چکے ہیں  اور انہوں نے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں۔ فیصلے میں تحریر ہے کہ شہبازشریف کا ہر پیشی پرعدالت میں پیش ہونا مشکل ہے، ان کی غیرموجودگی میں ٹرائل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام حقائق کے پیش نظر شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکی جاتی ہے، تاہم جب عدالت کو شہبازشریف کا پیش ہونا درکارہوگا، وہ پیشی کے پابند ہوں گے۔ شہبازشریف کی حاضری معافی کے بعد محمد نوازایڈووکیٹ کو حاضری کے لئے شہبازشریف کا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے