لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی پر ملک بھر سے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ریلوے حکام کے مطابق سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ عیدالاضحی پر ہونے والے مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا۔ اس سلسلے میں پہلی عید سپیشل ٹرین 8 جولائی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورسے پشاور پہنچے گی۔ عیدالاضحی سے قبل دوسری عید سپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ملتان، فیصل آباد، لاہور پہنچے گی۔ تیسری عید سپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد، ملتان سے کراچی پہنچے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے