راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے حالات جان بوجھ کر خراب کئے جا رہے ہیں۔ ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی کے حالات خراب ہونے کی صورت میں ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ رات کو 3 بجے ملزمان نے عمران خان کے پوسٹرز اور بینرز اتارے گئے اور اسی جگہ پر عمران خان کے خلاف اخلاق سے گرے پوسٹرز اور سکرینیں لگائی گئیں، صبح 5 بجے ہم نے ان پوسٹرز کو اتارا اور 3 افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں 50 سال سے سیاست کر رہے ہیں ایسا کبھی نہیں ہوا، راولپنڈی کے حالات جان بوجھ کر خراب کئے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقتدر حلقوں سے کہتا ہوں یہ لڑائی کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان کے بارے میں پوسٹرز بانٹنے کی تحقیقات کی جائیں کیونکہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ منظم منصوبے کے تحت ہو رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے