لاہور (مانند نیوز ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ قلعہ گجر سنگھ تھانے میں درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ ایاز امیر کے ڈرائیور کی مدعیت میں 6 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا مقدمے میں 147، 149، 506 اور 382 کی دفعات شامل کی گئیں۔واضح رہے کہ جمعہ کی شب نامعلوم افراد نے سینئر صحافی ا ور تجزیہ کار ایاز امیر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔سینئر صحافی دفتر سے نکل کر گھر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ان کا پرس اور موبائل فون بھی چھین لیا۔