پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی دارلحکومت پشاور ضلعی انتظامیہ کی کاروائی۔ مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ باچا خان چوک میں ایک گودام میں بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں موجود ہیں جن کو پشاور کے مختلف حصوں کو سپلائی کیا جانا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے فوری کارروائی کی ہدایت کہ جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید خان نے رات کے وقت باچا خان چوک میں ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ گودام سے 600 سے زائد مردہ مرغیوں کو برآمد کر کے سرغنہ سمیت 02 افراد کو فتار کر لیا گیا۔اس موقع پرا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کو اطلاع ملی تھی جس پر رات کے وقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انھوں نے کہا کہ یہ گروہ مختلف پولٹری فارمزاور دکانوں سے مردہ مرغیا ں اکٹھی کر کے بعد میں ان کو صاف کر کے گوشت کو پشاور کے مختلف ریسٹورنٹس، شورمہ اور برگر سمیت دیگر دکانوں کو سپلائی کر تا تھا۔ انتظامیہ ان سے مزید تفتیش کر رہی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں پولٹری کا کاروبار کر نے والوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کسی بھی پولٹری کی دکان پر مردہ مرغی پائے جانے پر سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔