پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان کا سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا فوری نوٹس۔سوشل میڈیا پر خاندانی دلبدی کو راہزنی کا نام دیا گیا۔ڈی ایس پی اکوڑہ کو انکوئری کرنے کے احکامات جاری کئے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کہ بیوی کے علاج کیلئے جانے والے شہری راج محمد بیوی کے علاج کیلئے جا رہا تھا کہ راہزنوں نے لوٹ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر وقوعہ کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کی۔وقوعہ خاندانی دلبدی کا شاخسانہ نکلا۔راج محمد کا اْس کے چچا اور اْسکے بیٹوں کیساتھ دلبدی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے ڈی ایس پی اکوڑہ ارشد احمد کو انکوئری افسر مقرر کرکے شفاف اور غیر جانبدارنہ انکوئری کے احکامات جاری کر دئیے۔