سوات (نجیب خان)تحصیل مٹہ کے علاقے گبین جبہ لالکو میں سوزوکی گاڑی سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری،7 افراد جانبحق تین زخمی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم پوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو 1122 کے جوانوں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔
ہسپتال میں ڈاکٹروں نے 7 افراد کی جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔