سوات( مانند نیوز)وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی و عوامی امور و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام سے مسلم لیگ ن ہاؤس سنگوٹہ سوات میں عید کے تیسرے روز سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عمائدین اور پارٹی کارکنان و عہدیداران کی ملاقاتیں عیدالاضحیٰ کےاس پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔اس موقع پر انجینئیر امقام نے عید الاضحی کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید پر ہمیں وسائل سے محروم لوگوں کو خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔عیدالاضحی قربانی،ایثار اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ہمارا اخلاقی ،قومی اور دینی فریضہ ہے۔کہ ہم عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔