اسلام آباد(نمائندہ مانند( اسلام آباد کے تھانہ کوروال کے علاقے کرامت آباد میں دو اوباشوں نے ایک 20 سالہ ڈیلیوری بوائے کا گینگ ریپ کیا ہے۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ڈیلیوری بوائے ع نے بتایا کہ کرامت آباد میں ایک خاتون نے فون کر کے پیزا پہنچانے کا آرڈر دیا جس کے بعد رات سوا گیارہ بجے اُس کو دو افراد نے یرغمال بنا کر موٹر سائیکل چھینا اور قریبی ڈیرے پر لے جا کر بدفعلی کی۔

متاثرہ ڈیلیوری بوائے کے مطابق دونوں ملزمان نے اُس کو ڈرایا، دھمکایا کہ یہ شاہد کھوکھر کا ڈیرہ ہے اور اس کی بدفعلی کے دوران ویډیو بھی بنائی گئی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا جنہوں نے اپنے نام عدنان اور احمد عرف بوبی بتائے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے