پشاور(مانند نیوز)قربانی کے جانوروں کے ٹکر سے 500سے زائد شہری زخمی ہوئے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور۔تفصیلات کیمطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر بیل کے ٹکر سے 310شہری زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال لائے گئے۔201زخمیوں کا علاج خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ہوا۔جبکہ تین دن کے اندر 780اناڑی قصائی بھی ہاتھ زخمی کرکے ہسپتال پہنچے گئے۔ہسپتال ترجمان کے مطابق بسیارخوری کی وجہ سے 723 شہریوں کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔