اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ میں واضح کر دوں بطورِ عوامی نمائندے عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں، سوال پوچھنے پر بالکل کوئی پابندی نہیں۔بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں رانا ثناء اللہ خاں کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی مخالفت میں اور پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کے لیے کسی رکن کوحراساں کیا گیا یاآزادی اظہار رائے کے نام پر پگڑی اچھالنے کی کوشش کی گئی تو بالکل ایکشن ہو گا۔