اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گنجائش پیدا ہوتے ہی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں  انہوں نے کہاکہ قوم سے اپنے وعدے کے مطابق ریلیف پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اتحادی حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہمارے پاس گنجائش پیدا ہو جائے عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے اور وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں ہمیشہ قوم سے سچ بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے