لاہور (مانند نیوز ڈیسک) صحافی عمران ریاض کو لاہور سے دبئی جانے والی غیر ملکی ائرلائن کی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو بلیک لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے پرواز سے اتارا گیا۔  ایف آئی اے کو عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پولیس کی جانب سے کی گئی تھی۔ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق عمران ریاض جمعہ کی صبح لاہور سے ایمرٹس ائرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو رہے تھے۔  بیرون ملک روانگی کی کوشش میں آف لوڈ کئے جانے سے متعلق اعلیٰ پولیس افسران کو آگاہ کردیا گیا۔پرواز سے اتار دیئے جانے کے بعد صحافی عمران ریاض ائر پورٹ سے گھر روانہ ہوگئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے