بٹ خیلہ( نمائندہ مانند)شعیب خان دادا اب اس دنیا میں نہیں رہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماسابق ایم پی اے اور ضلعی صدر شعیب دادا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔مرحوم عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع ملاکنڈ کے صدر اعجاز خان کے والد تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 2بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی۔ملاکنڈ کے سیاسی ومزہبی جماعتوں نے شعیب خان کی سیاسی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پئش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک زیرک سیاستدان تھے۔مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمشہ یادرکھاجائیگا۔