سان سلواڈور (مانند نیوز ڈیسک) لاطینی امریکا میں فلسطینی فیڈریشن(ایل سلواڈور میں ایک سول سوسائٹی کی تنظیم)نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا دورہ فلسطین پر صیہونی قبضے کو معمول پر لانے اور اسے برقرار رکھنے کے آپشن کی حمایت کے فریم ورک کا حصہ ہے۔یونین نے ایک بیان میں  کہا کہ بائیڈن کا دورہ فلسطین میں نوآبادیاتی منصوبے کو وسعت دینے اور اسے گہرا کرنے کے لیے صہیونی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔یونین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ "نام نہاد القدس ڈیکلریشن سے سبق حاصل کرے اور امریکی انتظامیہ اور اس کے دھوکے باز وعدوں میں نہ آئے۔انہوں نے فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی سازشوں کامقابلہ کرنے کے لیے تمام جماعتوں کا سیکرٹری جنرل کی سطح کا اجلاس بلایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے