اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر پابندی نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے وفاق کے اتحاد اور یگانگت کو نقصان پہنچے گا، علی نے تمام زندگی لاہور میں گزاری گورنمنٹ کالج لاہور اور NCA سے پڑھائی کی اب پنجاب میں ان پر داخلے کی پابندی ماحول خراب کرنے کی کوشش ہے۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کیلئے اصل خطرہ رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ جیسے لوگ ہیں جو انتظامی مداخلت سے انتخابات کا ماحول خراب کر رہے ہیں، ان دونوں کی نقل وحمل کل رات تک محدود کی جائے انتخابات میں حکومتی مداخلت کو روکا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے