راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے بہت اہم بات کرنا چاہتا ہوں، آج (اتوار)کا دن بہت اہم ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا الیکشن میں نے کبھی نہیں دیکھا، میں ان سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ الیکشن سے دور رہیں،قوم کسی قسم کی دھاندلی، دھونس، غنڈا گردی برداشت نہیں کرے گی۔ آج (اتوار)کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ غیر جانبدار ہیں۔ اگر قوم آج (اتوار)کے روز عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تواس کا راستہ نہ روکا جائے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشیداحمد نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیٖغام میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج اٹک کی عدالت نے آٹھ اگست کی تاریخ دی ہے، حکومت نے اتنے جھوٹے کیس بنائیں ہیں کہ ہرروز ایک عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے، کوئی بات نہیں، عمران خان پر آرٹیکل چھ لگانے والے عقل کے اندھے، یہ سپریم کورٹ کا اضافی فیصلہ ہے، یہ سپریم کورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں، ان کے پاس عقل کی کمی ہے جو دو،دو ووٹوں اور ایک، ایک ووٹ سے قوم پر مسلط کئے گئے ہیں۔ اگر قوم آج (اتوار)کے روز عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تواس کا راستہ نہ روکا جائے، تسلیم کیا جائے، اگراس کا راستہ روکا گیا تواس ملک میں ایسا شعلہ، چنگاری اور آگ پھیلے گی کہ جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، اس لئے آج (اتوار)کا دن پاکستان کے سیاسی استحکام کے امتحان کا دن ہے اوراس میں عوام کو فیصلہ کرنے کا حق ہونا چاہیے اور کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے